Saturday January 25, 2025

کرکٹ کھیلنی ہے تو یہ پیزا سے بھرا پیٹ کم کرو ۔۔ لالہ کی معصوم مداح کے ساتھ یہ ویڈیو کیوں وائرل ہو رہی ہے؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک بچے کے پیٹ پر آٹو گراف دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی کسی تقریب میں موجود ہیں اور ان کے اردگرد کافی لوگ جمع ہیں۔ اسی دوران ایک بچہ شاہد آفریدی کے پاس آٹو گراف کے لیے آتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کا وزن کافی زیادہ ہے اور اس نے اپنی شرٹ آٹو گراف کے لیے ہاتھ میں اٹھا رکھی ہے لیکن شاہد آفریدی بچے کے ساتھ دلچسپ گفتگو بھی کر رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شاہد آفریدی بچے کے پیٹ پر ہاتھ مار کر کہہ رہے ہیں کہ تم نے کرکٹ کھیلنی ہے یا پہلوانی کرنی ہے، اس بچے کے پیٹ میں بہت کچھ چھپا ہوا ہے، برگر اور پیزے موجود ہیں اس کے پیٹ میں۔بچہ شاہد آفریدی سے شرٹ پر آٹو گراف کا کہا لیکن آفریدی کہتے ہیں کہ نہیں میں تمھارے پیٹ پر آٹو گراف دوں گا، اسی دوران محفل میں کھڑی ایک خاتون کی آواز آتی ہے کہ اب کب تک نہیں نہاؤ گے، 10 روز تک لیکن شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ جب وزن کم کرو گے تو دستخط بھی سکڑ جائے گا۔ بعد ازاں شاہد آفریدی بچے کی شرٹ پر بھی دستخط کرتے ہیں۔

FOLLOW US