Saturday January 25, 2025

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ احمد چھٹہ کی حالت تشویش ناک ہے۔اس واقعہ کی جہاں سیاسی رہنما مذمت کررہے ہیں وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ’ عمران خان صاحب اور اُن کے ساتھیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں، اللّٰہ تعالٰی سب کو اپنی حفاظت میں رکھے آمین۔

عمران خان کی حالت کیسی ہے؟ چیئرمین تحریک انصاف کو شوکت خانم اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سی ٹی اسکین کیا گیا، گولی آر پار ہوئی ہے، ہڈی محفوظ ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حالت مستحکم ہے، عمران خان کی طبیعت ٹھیک ہے، ایمرجنسی میں عمران خان کو دیکھا گیا، ایکس ریز لیےگئےہیں ، اسکینز بھی ہوئے ہیں۔فیصل سلطان نے بتایا کہ عمران خان کو آپریشن تھیٹر منتقل کردیاگیا ہے، گولی کےذرات، ہڈی کیلئےسرجیکل ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہوگی تو وہ کیری آؤٹ ہوگی۔

FOLLOW US