Tuesday November 26, 2024

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کےسیمی فائنل کھیلنے کے امکانات موجود مگر کیسے؟جانیں

سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ میں گروپ بی کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 33 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات کو برقرار رکھا ہے، لیکن اب پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئےدوسری ٹیموں کے کندھوں کی ضرورت ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے گزشتہ روز گروپ بی کی ان ڈفیٹ ایبل ٹیم کو شکست دے کر گروپ میں تیسری پوزیشن مستحکم کر لی ہے، لیکن سیمی فائنل میں صرف ٹاپ 2 ٹیمیں جائیں گی ، لیکن ابھی تک گروپ بی میں کوئی بھی ٹیم سیمی فائنل کیلئے سلیکٹ نہیں ہو سکی اس لیے اس بات کا فیصلہ اب پاکستان ، جنوبی افریقا اور انڈیا کے آخری آخری میچز پر منحصر ہے۔ بھارت اس وقت گروپ میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے،

جنوبی افریقا 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان 2 میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ، پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کیلئے بھارت اور جنوبی افریقا میں سے کسی ایک کا ہارنا ضروری ہے ، جنوبی افریقا کا اگلا میچ نیدر لینڈز کیخلاف ہے جبکہ بھارت کا زمبابوے کے خلاف ہے ، واضح رہے کہ زمبابوے نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست دی تھی اس لیے پاکستانی کرکٹ فین امید ظاہر کر رہے ہیں کہ دوبارہ سے کوئی اپ سیٹ ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اگر بھارت میچ ہارتا ہے تو اس کے 6 پوائنٹس ہو ں گے اور پاکستان اگر اپنا اگلا میچ جیت جاتا ہے تو اس کے بھی 6 پوائنٹس ہوں گے اس صورت میں پاکستان کے پوائنٹس بھارت سے بہتر ہیں ، اگر جنوبی افریقا اگلا میچ ہارتا ہے تو اس کے صرف 5 پوائنٹس ہونے کی صورت میں پاکستان بناکسی رکاوٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، لیکن اگر جنوبی افریقا اپنا اگلا میچ جیت جاتا ہے تو وہ 7 پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں پہلے نمبر پر پہنچ جائے گا اور اگر اس میچ میں بارش نے اپنا کام دیکھایا اور میچ ڈرا کرنا پڑا تو جنوبی افریقا کو ایک پوائنٹ ملے گا اور ایسی صورت میں جنوبی افریقا کو بھی رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جانا پڑے گا۔

FOLLOW US