Saturday January 25, 2025

ٹی 20 ورلڈ کپ ، ساؤتھ افریقا کےخلاف میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑادھچکا

میلبرن : پاکستان کرکٹ ٹیم کےبائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان گھٹنے کی انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہو ں گے۔ نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز”کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو گھٹنے کی انجری ہے جس کی وجہ سے وہ کل جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے، ان کا کہنا ہے کہ فخر زمان پر زیادہ رسک نہیں لیں گے ،میڈیکل پینل ان کی انجری کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے ۔

ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو کھلا کہ رسک لیا تھا، کبھی کبھی اس طرح کے رسک میں کامیابی ملتی ہے اور کبھی انجری دوبارہ سر اٹھا لیتی ہے، بدقسمتی سے فخر کی انجری دوبارہ ہو گئی جس کی وجہ سے انہیں آرام دیا جا رہا ہے، واضح رہے کہ کل پاکستان کو سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف سڈنی کے میدان میں اترنا ہے.

FOLLOW US