Monday May 6, 2024

اگر مگر کو چھوڑیں، ٹیم اگلے میچز جیت کر دیکھائے، شاہد آفریدی

کراچی : سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو چاہیے کہ اگر مگر کی صورتحال سے متعلق سوچنے کے بجائے اگلے 2 میچز جیت کر دیکھائیں۔ نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز “کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کو اگر مگر کی صورتحال سے متعلق سوچنے کے بجائے اگلے دو میچز جیتنے کا مشورہ دیاہے ، شاہد آفریدی نے کہا کہ میں ان لڑکوں سے بس اب یہ چاہتا ہوں کہ بارش ہو یا نہ ہو، صورتحال جو بھی ہو بس اب لڑکے ہمیں جنوبی افریقا کے خلاف میچ جیت کردکھادیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کا میچ ایک تگڑا میچ ہوگا کیوں کہ مخالف ٹیم تگڑی ہے، ہمارے کھلاڑی اب ہمیں جنوبی افریقا اور اس کے بعد بنگلادیش کے خلاف اچھا پرفارم کرکے دکھائیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم افریقا کے خلاف جیت گئی تو یہ بہت بڑی جیت ہوگی ، ہمارے لیے اور ہماری عوام کے لیے یہ دو میچز بہت اہم ہیں۔2023 میں ہونے والے ورلڈکپ سے متعلق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس ورلڈکپ کے ایک سال بعد او ڈی آئی ورلڈکپ ہےمینجمنٹ کو چاہیے اس کے لیے سوچ سمجھ کر ٹیم بنائے اور 6 مہینے پہلے یہ ٹیم بنے، پھر کھلاڑیوں کو اعتماد دیا جائے جب کہ ورلڈکپ وینیو کو ذہن میں رکھتے ہوئے کوچ کے ساتھ مل کرٹیم بنائی جائے ۔

FOLLOW US