Sunday January 19, 2025

بابر اعظم مسلسل غلط فیصلے کر رہے ہیںپھر بھی ان کےساتھ مقدس گائے جیسا سلوک ہو رہا ہے، محمد حفیظ کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان پربرس پڑے

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھارت کے خلاف ٹی20 ورلڈکپ کے راؤنڈ میچ میں شکست کے بعد بابراعظم کی کپتانی پر سوال اٹھا دیئے ہیں، سابق آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم مسلسل غلط فیصلے کر رہے ہیں، لیکن ان کے ساتھ مقدس گائے جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں سابق کرکٹر محمد حفیظ نے بابراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کی کپتانی ایک مقدس گائے کی طرح ہے جس پر تنقید نہیں کی جا سکتی، یہ مسلسل تیسرا بڑا کھیل ہے کہ ہمیں بابر کی کپتانی میں خامیاں نظر آرہی ہیں لیکن ہم مسلسل سن رہے ہیں کہ وہ سیکھ رہے ہیں جلد سیکھ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میچ 7 ویں اوور سے 11 ویں اوور تک جب بھارتی ٹیم 4 رنز کیلئے بھی جدوجہد کررہی تھی تو بابراعظم نے سپنر کے اوورز کیوں ختم نہیں کروائے؟،۔ میچ کا اختتامی اوور نواز کو دینا غلط فیصلہ تھا۔

FOLLOW US