Sunday January 26, 2025

آئی سی سی نے بابر اعظم کو نیا خطاب دیدیا، تصویر بھی جاری

میلبرن : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بادشاہ قرار دے دیا۔ آئی سی سی کی جانب سے بابر اعظم کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ سر پر تاج اور شاہی پوشاک اوڑھے نظر آ رہے ہیں۔ آئی سی سی نے انہیں بادشاہ قرار دیتے ہوئے مداحوں سے سوال پوچھا کہ پاکستان کی ٹیم ” بادشاہ بابر” کی حکمرانی میں حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کیسا پرفارم کرے گی؟

FOLLOW US