نئی دہلی : پاکستان کی خوبصورت اسپورٹس اینکر زینب عباس نے اپنے ایک پرانے خواب کو پورا کرلیا ہے ۔ زینب کو کرکٹر وراٹ کوہلی کا انٹرویو لینے کا موقع مل گیا ہے ۔ اسپورٹس اینکر نے خود اپنے سوشل میڈیا کے ذریعہ اس بات کی جانکاری دی ہے ۔ زینب نے وراٹ کوہلی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی ہے ، لیکن اس کے ساتھ ہی فینس نے کہنا شروع کردیا ہے کہ اب وراٹ کوہلی کا بیڈ لک شروع ہوگیا ہے ۔زینب عباس نے وراٹ کوہلی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا : ہر دن آپ کو کوہلی سے بات کرنے / انٹرویو کرنے کا موقع نہیں ملتا ، کیا شاندار اسپیکر ہیں ۔ پورا انٹرویو جلد ہی آئی سی سی چینلوں پر ہوگا ۔ جہاں زینب کیلئے یہ خوشی کا لمحہ تھا تو وہیں کوہلی کے فینس کو یہ پسند نہیں آیا ۔
چونکہ زینب پاکستان سے ہیں، اس لئے فینس کو لگتا ہے کہ یہ ہندوستان بنام پاکستان میچ سے ٹھیک پہلے اچھا نہیں ہے ۔دراصل 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے دوران زینب عباس نے وراٹ کوہلی اور اے بی ڈیویلئرس کے ساتھ سیلفی لی تھی ۔ زینب کی سیلفی کے بعد وراٹ اور ڈیویلیئرس دونوں ہی اپنے اگلے اگلے میچ میں زیرو پر آوٹ ہوگئے تھے ۔ ایسے میں کوہلی کے فینس کو لگتا ہے کہ تاریخ خود کو دوہرا سکتی ہے، اس لئے انہیں لگتا ہے کہ زینب کے ساتھ تصویر کھینچوانے کے بعد کوہلی کیلئے بیڈ لک شروع ہوسکتا ہے ۔ زینب کے اس ٹویٹ پر فینس نے پرانے واقعات کو یاد کیا ۔بتادیں کہ کوہلی پچھلے کافی وقت سے آوٹ آف فارم چل رہے تھے، لیکن ایشیا کپ 2022 سے پہلے انہوں نے ایک طویل بریک لیا تھا ۔ وراٹ نے خود بتایا تھا کہ اس بریک میں انہوں نے بلے کو ہاتھ تک نہیں لگایا ہے ۔ ایشیا کپ کے دوران وراٹ کوہلی نے اپنی کھوئی ہوئی فارم حاصل کرلی تھی ۔ افغانستان کے خلاف ناٹ آوٹ 122 رنز کی اننگز کھیل کر وراٹ کوہلی نے اپنے تین سال کی سنچری کے سوکھے کو بھی ختم کردیا تھا ۔