Sunday January 19, 2025

بابر اور رضوان کی نصف سنچریز، سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو شکست

لاہور : سہ ملکی سیریز ٹی ٹوینٹی سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ہے اور کامیابی پر بابراعظم نے محمد نواز کی تعریف کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میچ میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ بے شک میں خوش ہوں ، ہم اچھا کھیل رہے ہیں ، جیت ہمیشہ اعتماد بخشتی ہے ، میں نے اور رضوان نے آغاز اچھا کیا لیکن نواز نے شاندار کارکردگی دکھائی، ہم انتظار کر رہے تھے کہ ہمارا مڈل آرڈر آگے اور ٹیم کو میچ جتوائے، ہم فائنل کیلئے پرجوش ہیں اور اسی مومیمٹم کو جاری رکھیں گے ۔

یاد رہے کہ محمدرضوان نے 56 گیندوں پر 69 رنز جبکہ بابراعظم نے 40 گیندوں پر 55 رنز بنائے ان کے بعد آنے والے حیدر علی صفر پر آوٹ ہو گئے جبکہ محمد نواز نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 20 گیندوں پر 45 رنز کی اننگ کھیلی جو کہ ٹیم کی جیت کیلئے اہم ثابت ہوئی۔

FOLLOW US