Sunday January 19, 2025

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی

دبئی:انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کے محمد رضوان بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر برقرار ہے۔دوسرے نمبر پر بھارت کے سوریا کمار یادو ہیں ۔بیٹنگ رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے، نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے 5ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ کونوے نے بنگلہ دیش کے خلاف 70 رنز کی شاندا اننگ جبکہ پاکستان کے خلاف 49 رنز بنا کر ایرون فنچ اور ڈیوڈ ملان کو پیچھے چھوڑ دیا انہوں نے 760 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پانچ میں جگہ بنائی۔

FOLLOW US