Sunday January 19, 2025

شرم کی بات ہے کیونکہ ۔۔ مشہور میزبان آفتاب اقبال نے بابر اعظم کے بارے میں کیا کہہ دیا؟

سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیوز تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔ اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔مشہور میزبان آفتاب اقبال کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں وہ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔اپنے پروگرام میں جب آفتاب اقبال سے بابر اعظم کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا تبصرہ کچھ یوں تھا، کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ بابر اب اسٹار نہیں رہے ہیں، اس لیے نہیں کہ وہ کیچ چھوڑ رہے ہیں،

یا اس لیے نہیں کہ وہ اسکور نہیں کر رہے بلکہ بابر کا انا کا مسئلہ ہے۔ اب وہ کھلاڑیوں کے ساتھ انا رکھنے لگ گیا ہے۔تم اپنے آپ کو بھول گئے، کہ اللہ نے تمہیں کہاں سے شروع کیا تھا، اللہ نے تمہیں کیا مقام عطا کیا، تمہیں تو چاہیے تھا کہ تم زمین میں دھنس جاتے۔ بڑے ہی افسوس کی بات ہے، شرم کی بات ہے۔آفتاب اقبال نے مزید کہا کہ انہیں چاہیے کہ اچھی ٹیم لائیں، حارث، فہیم کو لائیں، آپ عماد وسیم کو لائیں اور آپ منت کر کے شعیب کو واپس لائیں۔

FOLLOW US