Sunday January 19, 2025

انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان باہر ہوگئے

لاہور : انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ سے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان باہر ہوگئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پانچویں میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر محمد رضوان کو کمر میں گیند لگی تھی جس کی وجہ سے میچ کے دوران محمد حارث نے کیپنگ کے فرائض سر انجام دیے تھے۔ ڈاکٹرز نے محمد رضوان کو مزید آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ آج کے میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔ ان کی جگہ محمد حارث کو کھلایا جائے گا۔ وہ اس میچ کے ذریعے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کریں گے۔

FOLLOW US