Monday January 27, 2025

بادشاہ ہمیشہ بادشاہ ہوتا ہے اور بابر ایک بادشاہ ہے، دنیا بہت جلد بھول جاتی ہے

کراچی : شاداب خان کا کہنا ہے کہ بابر ایک بادشاہ ہیں دنیا بہت جلد بھول جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح کے بعد پاکستان کے آل راونڈر شاداب خان کی جانب سے پاکستانی اوپننگ بلے بازوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں شاداب خان کا کہنا ہے کہ بادشاہ ہمیشہ بادشاہ ہوتا ہے اور بابر ایک بادشاہ ہے، دنیا بہت جلد بھول جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد رضوان جیسا فائٹر میں نے نہیں دیکھا، ہم ہاریں گے بھی جیتیں گے بھی یہ کھیل کا حصہ ہے، یہ ہے ہمارا پاکستان اور ہماری ٹیم۔ جبکہ اس سے قبل فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کی شاندار فتح اور بابر اعظم اور محمد رضوان کی تاریخی بلے باز پر دلچسپ ردعمل دیا۔

FOLLOW US