Monday January 27, 2025

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ ایک اور توڑ دیا،کم ترین اننگز میں 8 ہزار ٹی ٹونٹی رنز

لاہور : پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران 8000 ٹی ٹونٹی رنز مکمل کر لیے۔ بابر 218 اننگز میں اس سنگ میل کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، وہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل (213) کے بعد دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے۔ انہوں نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا جنہوں نے 243 اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا تھا ۔ ایرون فنچ نے 254 اننگز کھیل کر 8 ہزار ٹی ٹونٹی رنز مکمل کیے تھے ۔

FOLLOW US