Wednesday April 24, 2024

پہلا ٹی20انگلینڈ نے پاکستان کوکتنی وکٹوں سے شکست دیدی ، شائقین کرکٹ کےلیے بری خبرآگئی

کراچی : انگلینڈ نے پاکستان کو6 وکٹوں سے شکست دیدی،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ٹی20 سیریز کےپہلےمیچ میں انگلینڈ کے قائم مقام کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر میزبان پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے پراعتماد آغاز کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 158 رنز بنائے۔انگلینڈ نے ہدف آخری اوور میںچاروکٹوں کے نقصان پرپوراکرلیا،۔شان مسعود نے پاکستان کی جانب سے ٹی20 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بہترین آغاز کیا اور اور 85 رنز کی شراکت قائم کی۔محمد رضوان نے 32 گیندوں پر چھکے کے ساتھ اپنی نصف سنچری مکمل کی۔بابراعظم کو عادل رشید نے بولڈ کردیا تاہم انہوں نے 24 گیندوں پر 31 رنز بنائے تھے۔

محمد رضوان بہترین بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی20 کرکٹ کی 52 اننگز میں تیز ترین 2 ہزار بنانے کا بابراعظم کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ٹیم واپس آنے والے نوجوان بلے باز حیدر علی نے 13 گیندوں پر 11 رنز بنا کر دوسری وکٹ میں 24 رنز کا اضافہ کرنے تک محمد رضوان کا ساتھ دیا اور اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ڈیوڈ ویلی کو کیچ دے گئے۔حیدرعلی آؤٹ ہونے والے دوسرے بلےباز تھے اور اس وقت پاکستان کا اسکور ایک وکٹ پر 109 رنز تھا۔محمد رضوان 46 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کیریئر کا پہلا میچ کھیلنے والے شان مسعود بڑی اننگز کھیلنےمیں ناکام ہوئے اور 7 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کے باؤلرز نے پاکستانی بلے بازوں کے قدم بڑے اسکور کی جانب سے بڑھنے سےروک دیا اور اور اپنی ٹیم کے لیے ایک آسان ہدف دلایا۔محمد نواز کی اننگز 4 رنز تک محدود رہی تاہم افتخار احمد نے 17 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔افتخار احمد آخری اوور کی دوسری گیند پر ایک اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے جبکہ ڈوکیٹ نے باؤنڈری پر ان کا ایک شان دار کیچ تھام لیا۔نسیم شاہ ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے تاہم صفر پر ووڈ کی گیند پر کیوران کو کیچ دےگئے۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 158 رنز بنالیے۔خوشدل شاہ 7 گیندوں پر 5 اور عثمان قادر کسی گیند کا سامنا کیے بغیر اننگز مکمل کرکے چلے گئے۔

اس سے قبل معین علی کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ یہ ہمارے اور پاکستان دونوں کے لیے بہت بڑا موقع ہے، میں زندگی میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے کے لیے پاکستان زیادہ نہیں آیا اور یہاں بحیثیت کپتان شان دار ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں الیکس ہیلز تین سال بعد واپس آرہے ہیں جو خوش آئند ہے اور اس کے علاوہ بھی متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں۔بابراعظم نے کہا کہ ہم اپنی صلاحیتیں بہتر کرنا چاہتے ہیں، ایشیا کپ کے بعد ہم مل کر بیٹھے تاکہ مختلف شعبوں میں بہتری لائی جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی ہے اور ہم حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھنا چاہیں گے۔میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:پاکستان: بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، حیدرعلی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاہنواز دھانیانگلینڈ: معین علی(کپتان)، فل سالٹ، الیکس ہیلز، بین ڈوکیٹ، ہیری بروکس، سیم کیوران، ڈیوڈ ویلی، عادل رشید، لیوک ووڈ، رچرڈ گلیسن

FOLLOW US