Sunday January 19, 2025

کروڑوں پاکستانیوں کے خواب چکنا چور، بابر الیون چیمپیئن نہ بن سکی، ایشیا کپ سری لنکا کے نام

دبئی : ایشیا ٹی ٹوینٹی کپ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 23رنز سے شکست دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو کہ شروع میں تو بہتر فیصلہ ثابت ہوئی اور پاکستان کے گیند بازوں نے 58 رنز پرسری لنکا کےکپتان سمیت آدھی ٹیم پویلین بھیج دی تھی لیکن مڈل آرڈر بیٹسمین راجا پاکسا کے 45 گیندوں پر 71 رنز کی بدولت سری لنکا نے 20 اوورز میں 170 سکورز کیے ۔

ڈیم میں پانی کم ہوا تو 600 سال پرانی نوری مسجد خوبصورت گنبد سمیت صحیح سلامت سامنے آ گئی

پاکستان کی جانب سے اوپننگ بیٹسمین اور کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم 5 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ، جبکہ اس ے اگلی گیند پر فخر زمان بھی صفر پر آؤٹ ہو گئے ، جبکہ تیسری وکٹ 93 رنز پر گری جب محمد افتخار 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، پاکستان کی چوتھی وکٹ 102 رنز پر گری محمد نواز صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین محمد رضوان کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین بہتر پرفارم نہ کر سکا ،محمد رضوان نے 55 رنز بنائے ۔

کراچی کا 13 سالہ بچہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے مثال بن گیا

FOLLOW US