Monday January 27, 2025

“ایک پٹھان نے دوسرے پٹھان کو پھینٹی لگادی، اللہ نے آپ کو ذلیل کیا ” آصف علی سے بدتمیزی پر شعیب اختر نے افغان ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

راولپنڈی : سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کے ساتھ کھلاڑیوں کی بدتمیزی پر افغان ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پاکستان کی فتح کے بعد ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ ایک پٹھان (نسیم شاہ) نے دوسرے پٹھان (فضل الحق فاروقی) کو پھینٹی لگادی۔ ہم بطور قوم لاڈ کرتے ہیں، پیار کرتے ہیں، افغانستان کو سپورٹ کرتے ہیں، ہمارے بھائی ہیں، ہم نے ہمیشہ برے وقتوں میں ان کی سپورٹ کی لیکن یہ کیا طریقہ ہے کہ آصف علی کو آؤٹ کرکے آپ اس کو دھکے ما ر رہے ہو ، بدتمیزی بھی کر رہے ہو۔

انہوں نے کہا “آپ کرکٹ کھیلو، جوش دکھاؤ، بدتمیزی نہ کرو،آپ دھکے مار رہے ہو، گالیاں نکال رہے ہو، بدتمیزی برداشت نہیں ہوگی، اسی لیے اللہ نے آپ کو سزا دی، اسی لیے اللہ نے ایک پٹھان کو دوسرے پٹھان سے چھکا مروا کے ذلیل کیا۔”

FOLLOW US