Monday January 27, 2025

نسیم شاہ کے 2 چھکوں نے 2 ٹیمیں آؤٹ کردیں، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

شارجہ : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف میچ میں لگاتار دو چھکے لگا کر پاکستان کو ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔ افغانستان کے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی ۔ ابھی میچ جیتنے میں 11 رنز پڑے تھے اور پاکستان اپنی نو وکٹیں گنوا چکا تھا۔ میچ کے آخری اوور میں جیت کیلئے 11 رنز درکار تھے لیکن نسیم شاہ نے پہلی دو گیندوں پر لگاتار دو چھکے لگا کر پاکستان کی یقینی شکست کو فتح میں تبدیل کردیا۔

افغانستان کے خلاف اس فتح کے ساتھ پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے جب کہ افغانستان اور انڈیا کی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔ پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے مد مقابل ہوگا ۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ سپر فور مرحلے کا تیسرا میچ بھی گرین شرٹس سری لنکا کے خلاف کھیلیں گے۔

FOLLOW US