Monday January 27, 2025

بھارت کے خلاف فتح کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان آگیا

دبئی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ صورتحال کے مطابق پلان بناؤں اور جیسی صورتحال تھی مجھے لگا کہ محمد نواز کو چوتھی پوزیشن پر بھیجنا چاہیے اور میرا پلان کامیاب رہا ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کی جاتی ہے کہ چیزوں کو سمپل رکھوں ، اتار چڑھاؤ تو کھیل میں آتا رہتا ہے،میری کوشش تھی کہ صورتحال کے مطابق پلین بنایا جائے اور نواز کو اوپر بھیجا ، محمد نواز اور محمد رضوان کے درمیان پارٹنر شپ بہترین تھی ۔

پاکستا ن نے بھارتی سورمائوں کاغرورخاک میں ملادیا،سنسنی خیز میچ میں بھارت کو شکست دیدی

FOLLOW US