Tuesday April 23, 2024

گال ٹیسٹ میں سری لنکا کوشکست ،پاکستان نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور: سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے 342رنز کا حدف حاصل کیا جو کسی بھی ٹیم کا سری لنکا کیخلاف گال سٹیڈیم میں سب سے بڑا حدف حاصل کرنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گال میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ کھیلا گیا جہاں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 342رنز کا دیا تھا جو پاکستان نے 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ہے،سری لنکا کیخلاف 300سے زائد رنز کا یہ پہلا حدف ہے جو پاکستان نے حاصل کیا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2ٹیسٹ میچز کی سیریز جاری ہے جس میں پاکستان کو 1-0کی برتری حاصل ہو گئی ہے اور اب دوسر اٹیسٹ میچ گال میں ہی ہوگاجو 24جولائی سے کھیلا جائیگا۔

FOLLOW US