Sunday January 19, 2025

وقار یونس آج بھی 1992 کے ورلڈکپ کو یاد کرکے کیوں افسوس کرتے ہیں؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کا کہنا ہے کہ 1992 کی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ نہ ہونے پر ہمیشہ افسوس رہے گا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کا کہنا تھا کہ میں اس لمحے کو ہمیشہ یاد کرتا ہوں جب عمران خان کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ملک میں واپس آئے انکا شاندار استقبال کیا گیا۔وقار یونس 1992 ورلڈکپ سے

بھارتی عدالت نے کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کو سزا سنا دی

قبل کمر میں اسٹریس فریکچر کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔ سابق اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں فاتح ٹیم کا حصہ نہیں تھا لیکن میں اپنے ساتھیوں کے لیے بہت پرجوش اور خوش تھا۔ میری ٹیم جب ٹرافی لیکر جہاز سے باہر آئی تو میں پہلی قطار میں کھڑا تھا۔ایک لمحے کو مجھے لگا کہ کسی نے میری ٹانگوں سے روح نکال لی ہے اور میں بیٹھ کر رونے لگا، یہ بہت جذباتی لیکن خوشی کا لمحہ تھا۔ مجھے ٹیم میٹس نے اٹھا کر گلے لگایا۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی قیادت میں اس وقت کی قومی ٹیم میں زبردست بانڈنگ تھی، انڈر-19 لیول سے مجھ سمیت 7 کھلاڑی آئے اور ہم سب ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ تھے۔

عمران خان کا الیکشن کے اعلان کیلئے حکومت کو 6 روز کا الٹی میٹم

عمران خان کی ’ملک جلائو مہم ‘پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی ، وفاقی دارالحکومت تباہ شدہ شہر کا منظر پیش کرنے لگا

FOLLOW US