ممبئی(ویب ڈیسک )سابق پاکستانی ہاکی اسٹار منصور احمد کو بھارتی اسپتال فورٹس نے مفت دل کی پیوندکاری کی پیشکش کردی۔منصور احمد کو بھارت میں ایک اسپتال نے مفت ہارٹ ٹرانسپلانٹ کی پیشکش کی ہے البتہ انھیں ابھی تک بھارتی حکومت نے طبی بنیاد پر بھی ویزا جاری کرنے کی منظوری نہیں دی ہے، مذکورہ اسپتال نے ممبئی اور بنگلور میں واقع اپنے
کسی بھی مرکز پر انھیں مفت علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ منصور احمد کو اب مالی مدد کی ضرورت نہیں رہی،انھیں صرف ٹریٹمنٹ کیلیے بھارتی ویزا درکار ہے۔فورٹس اسپتال کے ڈاکٹر نارایانی کا کہنا ہے انھیں ویزا مل جانے کے بعد ہم اس کا جائزہ لیں گے کہ وہ سفر کیلیے خاطرخواہ فٹ ہیں۔