Monday January 20, 2025

شین وارن کو کس پاکستانی کھلاڑی نے میچ فکسنگ کی آفر کی، نئی ڈاکیو مینٹری میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

میلبورن: آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن کی زندگی پر بننے والی ڈاکیو مینٹری نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ شین وارن نے سابق پاکستانی کپتان سلیم ملک پر فکسنگ کےالزامات دہرا ئے ہیں۔ شین وارن نے انکشاف کیا ہے کہ سلیم ملک نے1994میں کراچی ٹیسٹ ہارنے کیلئے فکسنگ کی آفر کی، جس کے لئے ٹیسٹ میچ کےچوتھےروز سلیم ملک نےمجھ سےرابطہ کیا اور ہارنے کی صورت میں مجھےاور ساتھی کھلاڑی ٹم مے کو 2،2لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی گئی۔شین وارن کے مطابق سلیم ملک نے کہا کہ آپ اور ٹم مے میچ کے آخری روز اسٹمپ کے باہر بولنگ کرینگے اور وکٹ لینے کی کوشش نہیں کرینگے۔

جس کاجہاز جہاں رخ کرے گا ، وہی جواب دے گا جہانگیر ترین کے بیان پر شاہ محمد قریشی بھی میدان میں آگئے

شین واران نے اپنی نئی ڈاکیو مینٹری میں بتایا کہ میں حیران ہوا اس وقت سمجھ نہیں آیا کیاجواب دوں؟ بعد میں میں نے پیشکش مسترد کردی اور سلیم ملک کو کہا کہ ہم یہ میچ جیتیں گے، میں نےاس واقعےکےبعد کبھی سلیم ملک سےرابطہ نہیں کیا۔پاکستان یہ ٹیسٹ میچ انضمام الحق اور مشتاق احمد کی تاریخی پارٹنر شپ کے باعث ایک وکٹ سے جیت گیا تھا۔ یاد رہے کہ دائیں بازو کے بلے باز سلیم ملک میچ فکسنگ کے الزام میں مجرم قرار پائے تھے اور سال 2000 میں ایک اسکینڈل میں عدالتی تفتیش کے بعد ان پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی تھی۔آسٹریلیا کے 3 کھلاڑیوں شین وارن ، مارک وا اور ٹم مے نے ان پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے 95-1994 میں اپنے دورہ پاکستان کے دوران کم کارکردگی دکھانے کے لیے انہیں رشوت کی پیش کش کی تھی۔

علی محمد خان نے روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ کا ذمہ دار مسلم لیگ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو ٹھہرادیا

عدت مکمل کیے بغیر شادی کو زنا قرار نہیں دیا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ

FOLLOW US