کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان سے کرکٹ کھیلنے سے ڈرتے ہوئے حیل و حجت اور بہانے تراشتا رہتا ہے ۔ کئی باتوں کو جواز بنا کر کھیل کے میدان میں داخل ہونے سے کترانے والے بھارت کو اب دو ایسے جواز مل گئے ہیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ماحول میں کرکٹ نہیں کھیلی جاسکتی ۔جب پڑوسی ملک کے کھلاڑی ہی ہم سے جارحانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ بھارتی بورڈ نے شاہد آفریدی کی جانب سے کشمیر کے حق میں ٹویٹس اور حسن علی کے واہگہ بارڈر پر بھارتیوں کو اپنے مسلز دکھانے والے
جنریٹر ایکشن پر اعتراضات اٹھا دیے ہیں۔بھارتی بورڈ نےالزام عائد کیا ہے کہ پاکستا نی کھلاڑیوں کے دلوں میں اپنے حریف کا احترام ہی نہیں ہے ۔ ایسے ملک سے کھیلنے کی بات کرنا بھی ممکن نہیں ۔