Tuesday July 1, 2025

شاداب خان نے ثانیہ مرزا کو حاملہ ہونے پر مبارکباد دی تو ثانیہ نے بھی نوجوان کرکٹر کا ایسا جواب دے ڈالا کہ ہر طرف قہقہے لگ گئ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا امید سے ہیں ۔ جس کے بعد انھیں دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصو ل ہونے کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے ۔ قومی کرکٹر شاداب خان بھی مبارکباد دینے میں پیچھے نہ رہے ۔ اور ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ

“شعیب بھائی اور ثانیہ مرزا کو مبارکباد ، اللہ کرے کہ مرزا ملک خطے میں امن کی علامت بن جائے ”
اس معصومانہ اور سادہ سی ٹویٹ پر ثانیہ نے نوجوان شاداب خان کو قدرے شرارتی جواب دیا ۔ جس میں اس واقعے کا حوالہ دیا گیا جب سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد شعیب ملک کو ایک موٹر بائیک مین آف دی سیریز کے انعام کے طور پر ملا اور انھوںنے گرائونڈ کا چکر لگاتے ہوئے اپنی اہلیہ کی بجائے شاداب خان کو پیچھے بٹھا لیا ۔
ثانیہ مرزا نے اپنے مزاح ست بھرے جواب میں لکھا
” شکریہ اشاداب! اب شاید ہمارے موٹر بائیک پر کسی اور کی جگہ نہیں ہوگی”