Tuesday July 1, 2025

ثانیہ مرزا کے حاملہ ہونے سے متعلق ایک نئی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ثانیہ اور شعیب کے ہاں اکتوبر میں بچہ ہوگا،ثانیہ مرزا نے اپنے حمل کی بات کم سے کم 3 ماہ تک مداحوں سے خفیہ رکھی۔گزشتہ روز ہی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کےپاکستانی شوہر کرکٹر شعیب ملک نے اپنی ٹوئیٹس کے ذریعے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگی۔

اگرچہ یہ چہ مگوئیاں پہلے ہی شروع ہوچکی تھیں کہ کیا ثانیہ مرزا امید سے ہیں، تاہم اب اس بات کی تصدیق بھی ہوگئی۔لیکن اب اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ ثانیہ اور شعیب کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش رواں برس اکتوبر میں ہوگی۔ٹائمز آف انڈیا نے اپنی خبر میں بھارتی نشریاتی ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ثانیہ مرزا نے اپنے حمل کی بات کم سے کم 3 ماہ تک مداحوں سے خفیہ رکھی۔خبر میں ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی بیٹی کے ہاں بچے کی پیدائش اکتوبر میں ہوگی۔اگرچہ ثانیہ مرزا کے والد نے بچے کی پیدائش کا مہینہ بتادیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ پاک–بھارت جوڑے کے ہاں ہونے والے بچے کی پیدائش کہاں ہوگی خیال کیا جا رہا ہے کہ جوڑے کے ہاں ہونے والے پہلے بچے کی پیدائش ممکنہ طور پر دبئی میں ہوگی، تاہم ابھی اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپنے ہی بچے کی پیدائش کا اعلان اپنی شادی کی 8 ویں سالگرہ کے کچھ دن بعد ہی کیا۔جوڑے نے 2010 میں 12 اپریل کو شادی کی تھی، جس کے بعد جوڑا دبئی منتقل ہوگیا تھا