لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں ایک مشکل دورے کےلئے بھی کمر کس رہی ہے ۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیاہے ۔ 2018-19کے اس اس دورہ جنوبی افریقہ کے دوران پاکستانی ٹیم تین ٹیسٹ ،پانچ ایک روزہ میچ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی ۔ دورے کا آغاز ایک تین روزہ میچ سے ہوگا ۔ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے سنچورین، دوسرا 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔پہلا ون ڈے 19 جنوری کو پورٹ الزبتھ، دوسرا 22 جنوری کو ڈربن، تیسرا 25 جنوری کو سنچورین، چوتھا 27 جنوری کو جوہانسبرگ
جبکہ پانچواں ایک روزہ میچ 30 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم فروری کو کیپ ٹاؤن، دوسرا 3 فروری کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا 6 فروری کو سنچورین میں شیڈول ہے۔