Tuesday July 1, 2025

کرپٹ پاکستانی سیاستدانوں کو میرے باکسنگ رنگ میں لے آئو میں ان کو ۔۔۔ باکسر عامر خان نے عمران خان کے بیان کے جوا ب میں ایک ایسی بات کہہ ڈالی کہ ہر کوئی چونک گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کرپٹ پاکستانی سیاستدانوں کو باکسر عامر خان کے حوالے کر دوں گا ، تاکہ وہ انھیں ناک آئوٹ کردیں۔ گزشتہ دور لندن میں ایک تقریب کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ ایسی حکمرانی کاکیا فائدہ جس میں انسان اپنے ہی اداروں پراعتماد نہ کرسکے،زکام بھی ہوتو طیارہ پکڑ کر باہر بھاگنے میں عافیت سمجھی جائے۔انھوںنے کہا تھا کہ کرپٹ سیاستدانوں کو عامر خان کے باکسنگ رنگ میں لے آئوں گا ۔ عامر خان نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ”ہاں، میں پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آؤٹ کرنے میں خوشی محسوس کروں گا۔