Thursday May 9, 2024

شعیب ملک کی جارحانہ بیٹنگ، پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے تگڑا ہدف دیدیا

شارجہ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 41ویں میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 190رنز کا ہدف دے دیا ۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے ۔تفصیل کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ اوپنر محمد رضوان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 15سکور بنا کر آوٹ ہو گئے ۔ کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 66سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔فخر زمان بھی اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے اور 8سکور بنا کر آوٹ ہوگئے ۔محمد حفیظ جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 31سکور بناکر آوٹ ہوئے۔شعیب ملک نے 18گیندوں پر نا قابل شکست بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54رنز بنائے ا ور ناٹ آوٹ رہے۔سکاٹ لینڈ کی جانب سے کرس گرویز نے دو جبکہ حمزہ طاہر اور سفیان شریف نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔گروپ ٹو میں پاکستان نے اب تک اپنے تمام چاروں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ سکاٹ لینڈ نے بھی اب تک چار میچز کھیلیں ہیں اور انہیں تمام میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

سرکاری ٹی وی کا شعیب اختر کو ہرجانے کا نوٹس، 10 کروڑ ہرجانے کا مطالبہ

بابراعظم سے غیر اخلاقی گفتگو ندا یاسر کو مہنگی پڑ گئی ، سوشل میڈیاپر طوفان آگیا، پاکستانی آگ بگولہ

مینار پاکستان واقعہ ، عائشہ اکرم نے سارا سچ اُگل دیا ، ریمبو کے خلاف کتنے ثبوت دیدیئے ؟تہلکہ خیز خبر آگئی

FOLLOW US