Monday January 20, 2025

ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان کا بیٹنگ کے بعد باؤلنگ میں بھی شاندار آغاز

ابوظہبی: نمیبیا نے 190 رنز کے تعاقب میں چار اوورز کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر23 رنز بنالیے ہیں۔ بڑے سکور کے تعاقب میں نمیبیا کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور اس کی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں گرگئی۔مائیکل لنگن چار رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔نمیبیا کی جانب سے بارڈ 14اور ولیمز پانچ رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر189 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے کمزورحریف کے خلاف سست آغاز کیا، محمد رضوان نے پہلا اوور میڈن کھیلا۔چار اوورز کے بعد اب تک صرف ایک باؤنڈری لگ سکی ہےپانچویں اوور میں ایمپائر نے محمد رضوان کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا،تاہم ریویو کے بعد ایمپائر کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔اننگز کے محتاط انداز کے بعد دونوں بلے بازوں نے آہستہ آہستہ رن ریٹ کوبڑھانا شروع کیا اور وکٹ کے چاروں جانب باونڈریز بھی سکور کیں۔اس دوران کپتان بابر اعظم نے ورلڈکپ کی تیسری نصف سینچری39 گیندوں پر مکمل کی۔

نامحرم عورتوں کے ساتھ جنسی تعلقات حلال ہیں، مفتی عبد القوی کا فتوی

بابر اعظم 49 گیندوں پر 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انکی اننگز میں سات چوکے شامل تھے۔بابر اعظم کی وکٹ ڈیوڈ ویزا نے حاصل کی۔پاکستان کی دوسری وکٹ جلد ہی گرگئی اور دوسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے فخز زمان پانچ گیندوں پر پانچ رنز بناسکے،انک وکٹ فرائلنک نے حاصل کی۔دوسری وکٹ گرنے کے بعد محمد حفیظ اور محمد رضوان نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا، محمد رضوان نے اپنی نصف سینچری 42 گیندوں پر مکمل کی۔محمد رضوان نے آخری اوور میں چارچوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رنز بنائے۔ محمد رضوان 79 اور محمد حفیظ 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان نے اپنی اننگز کی آخری 23 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔

ن لیگ ختم ہو گئی ، کتنے اراکین اسمبلی تحریک انصاف کیساتھ رابطے میں ہیں؟دعوے نے ہلچل مچا دی

FOLLOW US