Monday November 25, 2024

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف

شارجہ : ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے ایک مرتبہ پھر شاندار پہلا اوور کرتے ہوئے کوئی رن نہ دیا تاہم اس کے بعد اوپنرز ڈیرل مچل اور مارٹن گپٹل نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا 36 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ چھٹے اوور میں کپتان بابراعظم فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو باؤلنگ پر لائے اور انہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے دوسری ہی گیند پر گپٹل کو بولڈ کردیا جنہوں نے 17 رنز بنائے۔ نویں اوور کی پہلی گیند پر مچل نے عماد کو چھکا مارا لیکن اگلی ہی گیند پر دوبارہ چھکا مارنے کی کوشش میں فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے، مچل نے 27 رنز بنائے۔

ایف آئی اے کا جہانگیرترین اور صاحبزادے کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست نہ دینے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ نے جیمز نیشم کو ترقی دی لیکن محمد حفیط نے انہیں چلتا کردیا۔ حسن کی ڈیریکٹ تھرو پر 25 رنز بنانے والے کیوی کپتان ولیمسن رن آؤٹ ہو گئے۔ شاداب کے ایک اوور میں ڈیون کونوے نے تین چوکے لگا کر سکور کو 90 تک پہنچایا لیکن اگلے اوور کی پہلی گیند پر حسن کی ڈیریکٹ تھرو پر 25 رنز بنانے والے کیوی کپتان ولیمسن رن آؤٹ ہو گئے۔ حارث رؤف کو چھکا لگانے کی کوشش میں 27 رنز بنانے والے ڈیون کونوے باؤنڈری پر بابر کو کیچ دے بیٹھے۔ حارث رؤف نے ایک گیند بعد گلین فلپس کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔ٹم سیفرٹ نے شاہین شاہ آفریدی کو چوکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر ان کی میچ میں پہلی وکٹ بن گئے۔حارث رؤف نے عمدہ باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اننگز کی آخری گیند پر بھی وکٹ حاصل کی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 134 رنز بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 22 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں جبکہ حسن علی، عماد وسیم اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ لی۔

ایف آئی اے کا جہانگیرترین اور صاحبزادے کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست نہ دینے کا فیصلہ

FOLLOW US