Tuesday July 1, 2025

جوتے پر لکھتی ہوں تمھاری اس چیز کو ۔۔ ہالی ووڈ اداکارہ نے اسرائیل کے منہ پر چانٹا رسید کر دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نہتے فلسطینیوں کے حق میں آوازاٹھانے کےلئے اب خود امریکہ کی اہم شخصیات بھی میدان میں آگئی ہیں ۔ ایک آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ نے اسرائیل کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت اور ایوارڈ وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ نتالی پورٹمین نے اپنے اعزاز میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شریک ہونے سے انکار کر دیا ہے ۔اور انھوںنے اپنے انکار کی وجہ تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی موجودگی بتائی ہے ۔ نتا لی نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی

سرزمین پر اسرائیلی فوج کی جارحیت پر غمزدہ ہیں ۔اور ایسی کسی تقریب میں شرکت کا مطلب ایک جارح ملک کے توسیع پسندانہ عزائم کی تائید ہو گا ۔