Monday January 20, 2025

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، دوسرے دن کا کھیل شروع نہ ہوسکا

جمیکا:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث شروع نہ ہوسکا ہے۔ بارش کے باعث اس وقت کھانے کا وقفہ جاری ہے۔پاکستان نے پہلے روز کھیل کے خاتمے پر چار وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے تھے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر عابد علی اور عمران بٹ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن دونوں اوپنرز فلاپ رہے ، دونوں کھلاڑی ایک ایک سکور بنا کر پولین لوٹ گئے ،تیسرے نمبر پر آنے والے اظہر علی بغیر کوئی سکور بنائے پولین لوٹ گئے ، ابتدائی تین وکٹیں جلدی گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم اور فواد عالم نے محتاط انداز اپنایا اور نئی گیند پر زیادہ شاٹس نہ کھیلیں۔دونوں بلے بازوں نے وکٹ پر سیٹ ہونے کے بعد وکٹ کے چاروں جانب بہترین شاٹس کھیلیں ،اس دوران بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 18ویں اور فواد عالم نے اپنی دوسری نصف سینچری مکمل کی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں اپنے نواسے جنید صفدر کی شادی میں شرکت، تصاویر وائرل

بابراعظم 75 رنز بنانے کے بعد روچ کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ بہترین پارٹنر شپ بنانے والے فواد عالم ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پولین واپس چلے گئے ۔محمد رضوان اور فہیم اشرف وکٹ پر موجود ہیں جوکہ آج دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کریں گے ۔ پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، اظہر علی، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس، عابد علی ، عمران بٹ، فہیم اشرف، نعمان علی اور فواد عالم شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کپتان کریگ بریتھ ویٹ،پاول، بونر، روسٹن چیز، جیسن ہولڈر، بلیک ووڈ، کیمار روچ،الزاری جوزف،سیلز اور مائر شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کی جانب سے پلینگ الیون میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

افغانستان میں اسلامی روایات کا احترام کریں، اسلامی کپڑے پہنیں، چین کی اپنے شہریوں کو ہدایت

FOLLOW US