Monday January 20, 2025

کمسن بچے کی جان بچانے کیلئے ایتھلیٹ نے میڈل بیچ دیا

ورسا: ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلوں میں سلور میڈل جیتنے والی پولینڈ کی ایتھلیٹ ماریا نے اپنا میڈل ڈھائی کروڑ روپے میں بیچ دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلوں میں سلور میڈل جیتنے والی پولینڈ کی ایتھلیٹ ماریا آندرجیک نے اپنا میڈل 8 ماہ کے بچے کے دل کا فوری آپریشن کروانے کے لیے بیچا ۔رپورٹ کے مطابق ماریا کو 8 ماہ کے بچے کے دل کے فوری آپریشن کے لیے خطیر رقم کی ضرورت تھی اس کے لیے انہوں نے اپنا میڈل نیلامی کے لیے پیش کیا۔پولینڈ کی ایک سپر مارکیٹ نے خاتون ایتھلیٹ کا میڈل ڈھائی کروڑ روپے میں خرید لیا۔بعدازاں نیلامی کے بعد سپر مارکیٹ انتظامیہ نے پیسوں کے ساتھ ماریا کو ان کا میڈل واپس کرکے مثال قائم کردی۔واضح رہے کہ ماریا آندرجیک نے 64.61 میٹر کے تھرو کے ساتھ سلور میڈل جیتا تھا جبکہ آسٹریلیا کی کیلسی لی باربر نے 64.56 کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ماریا صرف چین کی ایتھلیٹ شیئنگ سے پیچھے رہی تھیں جنہوں نے 66.34 میٹر تھرو کرکے طلائی تمغہ جیتا تھا۔

سلمان خان ایئر پورٹ کے داخلی دروازے سے بغیر کلیئرنس اندرجانے لگے تو سیکیورٹی اہلکار نے انہیں ہاتھ آگے کر کے روک لیا ، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

میں ٹک ٹاک کے حق میں نہیں ہوں، اس کی وجہ سے ایسی خواتین باہر آگئیں جو گھروں میں بیٹھی تھیں، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی پرانی ویڈیو سامنے آگَئی

FOLLOW US