Thursday May 16, 2024

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ویرات کوہلی کی تنزلی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی پوزیشن برقرار

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بلے بازوں کی فہرست میں بدستور 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں پہلی تینوں پوزیشنز پر بالترتیب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ اور آسٹریلیا ہی کے مارنس لبسشین براجمان ہیں۔ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پہلے ٹیسٹ میں صفر کی خفت سے دوچار ہونے کے باعث ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی سے 5 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں جب کہ انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے ہنری نکولس کے ہمراہ بدستور 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

شہباز شریف کی اسلام آباد میں اہم اور خفیہ ملاقات بھائی اور بھیتجی خاموش ہو جائیں گے بس ہمیں آنے والے الیکشن میں ریلیف دیں۔

برطانوی اوپنر ڈوم سبلی کی 56ویں سے 52 ویں پوزیشن پر ترقی ہوئی ہے ۔ بولرز کی فہرست میں بھی پہلی 6 پوزیشنز پر کوئی تبدیلی نہیں آئی جب کہ انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ایک درجہ ترقی پاکر ساتھی فاسٹ بولر سٹورٹ براڈ کی جگہ ساتویں نمبر پر آگئے ہیں، اولی روبنسن 22 درجے ترقی پاکر 46 ویں پوزیشن پر پہنچے ہیں ۔ بھارت کے جسپریت بمراہ 10 درجے ترقی پاکر ایک بار پھر ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے ہیں اور اس وقت 760 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

فحش فلموں کا کیس، راج کندرا کی ضمانت کی درخواست پر بھارتی عدالت میں کیا کارروائی ہوئی؟ جانئے

FOLLOW US