Saturday May 18, 2024

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آسان ہدف بھی حاصل نہ کر سکی ، ویسٹ انڈیز نے دوسرا ٹی 20میچ جیت لیا

ہرارے : دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستانی کڑیاں آسان ہدف بھی حاصل نہ کر پائیں ،پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص بلے بازی کے باعث ڈک ورتھ لویس میتھڈ کے تحت پاکستانی ٹیم 7سکور سے میچ ہار گئی ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 125رنز بنائے ، پاکستانی ٹیم کو 20اوورز میں 126رنز کا آسان ہدف حاصل کرنا تھا مگر پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر جاویریہ خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئیں ، چوتھے اوور کی پانچویں گیند پر جویریہ رؤف بھی صرف پانچ رنز بنا کر چلتی بنیں ۔ارم جاوید نے 15، ندا ڈار نے 29، سدرہ نواز نے 17، عائشہ نعیم نے صفر ، عالیہ ریاض نے 17اور فاطمہ ثناءنے رنز بنائے ۔

برطانیہ میں پاکستانی آموں کا راج ،قیمت جان کر پاکستانی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں

اٹھارہویں اوور کے اختتام پر پاکستانی ٹیم کا سکور چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 103 تھا کہ بارش کی آمد ہو گئی اور اس کے بعد کھیل جاری نہ رہ سکا ۔ ڈک ورتھ لویس میتھڈ کے تحت 18اوور کے اختتام پر پاکستانی ٹیم کا سکور اگر 111ہوتا تو وہ جیت جاتی ، اس طرح دوسرے ٹی 20میں فتح ویسٹ انڈیز کی ہوئی ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی دوسری ، تیسری ، چوتھی ، پانچویں اور چھٹی کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی لڑکیوں نے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 125رنز بنائے ۔ ہیلے میتھیوز نے 9، ڈینڈرا ڈوٹن نے 17، سٹیفن ٹیلر نے 5، کیشونا نای¿یٹ15، چیڈین نیشن 28، کیسا نای¿یٹ نے 30رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے انعم امین اور فاطمہ ثناءنے دو دو وکٹیں جبکہ ڈیانا بیگ اور ندا ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

FOLLOW US