Sunday January 19, 2025

یونس خان کا استعفیٰ ،پی سی بی نے بھی ’خدا حافظ‘کہہ دیا،ہیڈ کوچ مصباح الحق کا معنی خیز بیان سامنے آگیا

لندن:قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دینے والے یونس خان کے معاملے پر ہیڈ کوچ مصباح الحق کا رد عمل بھی سامنے آگیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یونس خان کے معاملے پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا لیکن نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ان کا تجربہ بہت اچھا تھا ۔انہوں نے معنی خیز انداز میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور یونس کے درمیان سب طے ہو چکا ہے ،اب ہمیں اس حقیقت کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا اور اپنے پاس دستیاب وسائل پر توجہ دینی ہو گی ۔ واضح رہے کہ دورہ ساوتھ افریقہ کے دوران یونس خان اور حسن علی کے درمیان تلخ کلامی کی خبریں گردش کر رہی ہیں اور یونس خان نے دورہ انگلینڈ کے لیے بائیو ببل تاخیر سے جوائن کرنے پر اصرار کیا تھا جس کی وجہ سے پی سی بی اور یونس خان کے درمیان معاملہ خراب ہوا ۔

اپنی نوعیت کا انوکھا مقدمہ، لاہور میں سرکاری نرخ سے سستی سبزی بیچنے پر دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا

’تیرا باپ بھی آئس باتھ لے گا ‘یونس خان اور حسن علی کے جھگڑے سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آگیا

FOLLOW US