Thursday January 23, 2025

نیوزی لینڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ جیت لی

لندن : نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے کر عالمی ٹیسٹ چیمئین شپ جیت لی۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نےبھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ بارش سے متاثرہ فائنل میچ کے پورے دو روز کا کھیل بارش کی وجہ سے واش آئوٹ ہو گیا تھا۔ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 217رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں249رنز بنا کر 32رنز کی سبقت حاصل کر لی تھی۔ بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں بھی صرف 170رنزبنا کر آئوٹ ہوگئی۔ اس طرح نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کےلئے صرف 139رنز کا ہدف ملا۔ جو اس نے ٹیسٹ میچ کے چھٹے روز صرف دو وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

FOLLOW US