Thursday January 23, 2025

فٹ بال ورلڈ کپ 2018ءکے دوران وائرل ہونیوالی یہ لڑکی تو آپ کو یاد ہوگی لیکن یہ دراصل کون نکلی؟ ایک عرصے بعد حقیقت سامنے آگئی

ماسکو: 2018ءمیں فٹ بال ورلڈ کپ روس میں ہوا تھا، اس دوران ایک میچ میں ایک تماشائی لڑکی کے حسن کے چرچے پوری دنیا میں ہوئے۔ اس ایک فٹ بال میچ میں کچھ دیر کے لیے کیمروں نے اسے دکھایا اور پوری دنیا میں اسے مشہور کر دیا۔ لوگوں نے جب اس خوبرو لڑکی کے بارے میں تحقیق شروع کی تو یہ انکشاف سامنے آیا کہ یہ لڑکی فحش فلموں میں بھی کام کر چکی ہے۔ اتنے سال تک یہ افواہ گردش میں رہنے کے بعد بالآخر یہ لڑکی خود سامنے آ گئی ہے اور حقیقت دنیا کو بتا دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس لڑکی کا نام نتالیا نیمشینووا ہے۔ کئی بڑے اشاعتی و نشریاتی اداروں نے بھی اس کے متعلق تحقیقاتی رپورٹس میں بتایا کہ وہ فحش فلموں کی اداکارہ رہ چکی ہے۔ ان اداروں میں ’آر ٹی‘ بھی شامل تھا جو روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا پراپیگنڈا چینل سمجھا جاتا ہے۔نتالیا نے اب اس معاملے پر بات کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ اس نے کبھی بھی فحش فلم انڈسٹری میں کام نہیں کیا۔

ایک انٹرویو دیتے ہوئے اس نے بتایا ہے کہ ”کچھ لوگوں کو دھچکا لگے گا مگر میں نے کبھی فحش فلموں میں کام نہیں کیا۔ پانچ سال قبل میں ایک شخص کے ساتھ تعلق میں تھی۔ پھر ہماری علیحدگی ہو گئی۔ اس کے پاس میری کچھ قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر تھیں۔ انتقامی طور پر اس نے میری وہ ویڈیو زاور تصاویر اس نے انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دیں۔ ان ویڈیو ز اور تصاویر کی بنیاد پر لوگ یہ خیال کر رہے ہیں کہ میں فحش فلموں میں کام کرتی رہی ہوں۔ میں بتانا چاہتی ہوں کہ میں اپنے آپ کو نہیں بیچتی۔ کچھ وقت کے لیے میں نے ماڈلنگ کی تھی اور وہ بھی مشغلے کے طور پر۔ میں ایک فٹنس کلب میں ملازمت کرتی ہوں اور وہاں سے مجھے تنخواہ ملتی ہے اور مجھے اپنی یہ ملازمت بہت پسند ہے۔اس کے سوا میرا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے۔“

FOLLOW US