Saturday May 18, 2024

پی ایس ایل کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا، یہ میچ کن ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور کب شروع ہوگا؟ آپ بھی جانیں

ابوظہبی:پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا۔ پہلا میچ لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔کراچی کنگز کی ٹیم اسوقت پوائنٹس ٹیبل پر چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے ،پشاور زلمی دوسرے،اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے،لاہور قلندر چوتھے،ملتان سلطانز پانچویں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر موجود ہے۔کل پی ایس ایل کے دو میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز جبکہ دوسرا میچ لاہور قلندر اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

FOLLOW US