Thursday January 23, 2025

دوبارہ یہ حرکت کی تو میں تمھارے سر کا نشانہ لے کر گیندماروں گا شعیب اختر نے بھارتی کھلاڑی کو دھمکی دی توا س نے ڈر کے مارے کیا کیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سابق بلےباز روبن اتھاپا نے اپنے مختصرکیرئیر کے دوران کئی میچوں میں اپنی ٹیم کی جیت میں کردار اداکیا۔رابن اتھاپا 2007کا ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے بھی رکن تھے۔انھوںنے 2007کی پاکستان او ر بھارت کی سیریز کے ایک میچ میں شعیب اختر کی ان کی دی گئی دھمکی کا احوال بیان کیا ہے۔ رابن اتھاپانے بتایا ہے کہ ایک میچ میں بھارت کو جیت کےلئے ایک بائونڈری کی ضرورت تھی شعیب اختر بائولنگ کررہے تھے ۔میں نے فیصلہ کیا کہ اب ان کے خلاف واک آئوٹ شا ٹ (آگے چل کر آتے ہوئےشاٹ ) کھیلوں گا۔ میںنے ایسا ہی کیا اور چوکا مارا جس سے ہماری ٹیم پاکستان سے جیت گئی۔ میچ کے بعد اگلے روز بھارتی اور پاکستانی کھلاڑی کھانا کھا رہے تھے ۔

شعیب کھانے کی میز پرآئے اور مجھے کہا، رابن بہت اچھا کھیلا ، لیکن آئندہ ایک بات کادھیان رکھنا۔ یہ واک آئوٹ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی تومیں تمھارے سر کا نشانہ لے کر بیمر ماروں گا۔ شعیب یہ سب کچھ بڑی سنجیدگی سے کہہ رہے تھے۔ بس اس کے بعد میں نے آئندہ میچوں میں ان کے اوور میں کریز سے باہر نکلنے کا سوچا بھی نہیں۔

FOLLOW US