Sunday January 19, 2025

پاکستان کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کو رواں سال جولائی میں دورہ انگلینڈ کی ‏اجازت مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی حکومت نے پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں ‏کو رواں سیزن میں دورے کی اجازت دے دی ہے۔کورونا کیسز کے باعث برطانیہ نے پاکستان اور بھارت کو ریڈ لسٹ میں رکھا ہوا ہے تاہم برطانوی ‏حکومت نے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو دورے کی خصوصی اجازت دی ہے۔گرین شرٹس کو تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے جولائی میں انگلینڈ کا ‏دورہ کرنا ہے۔ ریڈ لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو سخت قرنطینہ شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔ یہ ‏ٹیمیں اپنے دورے پر پہنچنے پر کسی سرکاری سہولت کے بجائے گراؤنڈمیں قرنطینہ کریں گی۔

FOLLOW US