Sunday January 19, 2025

آسٹریلوی فاسٹ باولر بچو ں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

کینبرا:آسٹریلوی فاسٹ باولر ایرون سمرزکو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا جسے آسٹریلیا کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ای ایس پی این کی ایک رپورٹ کے مطابق ایرون سمرز کو جمعہ کی سہ پہر فینی بے میں گرفتار کیا گیا۔آسٹریلوی پولیس نے کرکٹر کا موبائل فون بھی ضبط کرلیا جس میں مبینہ طور پر بچوں سے بد سلوکی کے مواد پر مشتمل متعدد ویڈیوز موجود ہیں ۔ایرون سمرز بگ بیش میں ہوبارٹ ہریکین کی طرف سے کھیلتے تھے اور وہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ مقابلے میں کھیلنے والے پہلے آسٹریلوی کرکٹر ہیں جنہوں نے جنوبی پنجاب کی نمائندگی کی تھی۔

FOLLOW US