لندن : ایف اے کپ فائنل میں لیسٹر سٹی نے چیلسی کو 0-1 سے ہرا کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ لندن کے ویملبے سٹیڈیم میں ایف اے کپ فائنل میں لیسٹر سٹی اور چیلسی کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی جدوجہد عروج پر نظر آئی ۔ میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا اور دوسرے ہاف کے 62 ویں منٹ میں ٹائیلیمنز نے گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کے بعد کھیل میں مزید تیزی آئی لیکن کوئی ٹیم گول سکور نہ کرسکی اور لیسٹر سٹی نے 0-1 کی فتح کے ساتھ پہلی مرتبہ ایف اے کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فاتح ٹیم کے جشن میں فلسطینی پرچم کا رنگ بھی نمایاں دکھائی دیا، لیسٹر سٹی کے دو کھلاڑیوں ویسے فوفینا اور حمزہ چوہدری نے فلسطینی پرچم تھام کر اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیا، انگلینڈ میں فلسطینی سفیر نے لیسٹر سٹی کے کھلاڑیوں اور کلب کی جانب سے اپنے ملک کی حمایت پر سابق انگلش پریمیئر لیگ چیمپئن لیسٹر سٹی سے اظہار تشکر بھی کیا۔
Leicester City's Wesley Fofana and Hamza Choudhury with the Palestinian flag after their FA Cup Final win over Chelsea at Wembley pic.twitter.com/JkWl9bV1xn
— Saj Sadiq (@Saj_PakPassion) May 16, 2021