Sunday January 19, 2025

دنیا کے سب سے امیر ترین کھلاڑی کون؟ فہرست جاری

نیو یارک : یہ بات سب پر عیاں ہے کہ دنیا کے اکثر کھلاڑیوں کی آمدنی بہت زیادہ ہوتی ہے اور جن کھلاڑیوں کو عالمی شہرت نصیب ہوجائے تو ان کی آمدنی کو بھی چار چاند لگ جاتے ہیں۔ دنیا بھر کی اہم شخصیات کی آمدنی پر نظر رکھنے والے “فوربز میگزین” کی جانب سے جاری کی گئی سال2021کی فہرست میں دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جو مندرجہ ذیل ہیں۔ فوربز کی فہرست کے مطابق ایم ایم اے فائٹر کونر میگریگر 180 ملین ڈالر مالیت کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین کھلاڑی و ایتھلیٹ ہیں۔ ان کے بعد بارسیلونا کے فٹ بال لیونل میسی کا نمبر آتا ہے جو 130 ملین ڈالر مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں۔

پورتگال کے فٹ بالر کریسٹیانو رونالڈ جو آج کل اطالوی فٹ بال کلب یووینٹس کی نمائندگی کرتے ہیں 120 ملین ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ اس فہرست میں امریکی فٹ بالر ڈیک پرسکوٹ 107 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے، باسکٹ بال پلیئر لیبرون جیمز 96 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں جب کہ فرنچ کلب پی ایس جی کے کھلاڑی نیمار 95 ملین ڈالر کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹینس کے معروف کھلاڑی راجر فیڈرر کے اثاثوں کی مالیت 90 ملین ڈالر ہے جب کہ لیوس ہمیلٹن جو کہ کار ریسر ہیں ان کے اثاثوں کی مالیت 82ملین ڈالر ہے۔ فوربز کی فہرست ٹام بریڈی 76 ملین ڈالر کے ساتھ نویں اور کیون ڈیورنٹ 75 ملین ڈالر کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

FOLLOW US