Monday April 29, 2024

ٹیسٹ میچ،زمبابوے نے دوسرے روز کے اختتام پر چار وکٹوں کے نقصان پر 52رنز بنالیے

ہرارے: دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر زمبابوے نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا، زمبابوے نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے، زمبابوے کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 458 درکار ہیں۔کیون کسوزا 4 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے، مساکندا بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے، کپتان برینڈین ٹیلر 9 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔ملٹن شمبا کو 2 رنز پر ساجد خان نے پویلین کی راہ دکھائی، ریگس چکابوا 28 اور تندائی چیسورو 1 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے تابش خان، حسن علی، شاہین آفریدی اور ساجد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 510 رنز بنائے اور اننگز ڈیکلیئرڈ کردی تھی۔اوپننگ بلے باز عابد علی نے کھیل کے دوسرے روز بھی اپنی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 393 گیندوں پر ڈبل سنچری سکور کی جس میں انہوں نے 27 چوکے لگائے۔ وہ 215 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے جب کہ نعمان علی نے اپنی پہلی نصف سنچری بنائی اور بدقسمتی سے صرف 3 رنز کی کمی سے سنچری نہ بناسکے وہ 97 رنز پر آو¿ٹ ہوئے۔اوپنر عابد علی نے کریئر کی پہلی ڈبل سنچری سکور کی وہ ہرارے میں ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے۔ اس سے قبل سابق کپتان اور موجودہ بیٹنگ کوچ یونس خان نے 2013 میں ڈبل سنچری سکور کی تھی۔

FOLLOW US