Thursday January 23, 2025

شعیب ملک کی نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راو¿نڈر شعیب ملک نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگر میں نعت ’زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا پیام آیا‘ پڑھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔شعیب ملک کی نعت پڑھنے کی ویڈیو پروگرام کے میزبان وسیم بادامی کی جانب سے شیئر کی گئی۔نعت پڑھنے سے قبل شعیب ملک نے کہا کہ اگر کوئی غلطی ہوجائے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک بارگاہ رسالت میں نعت ’زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا پیام آیا‘ پیش کررہے ہیں۔

FOLLOW US