Friday January 24, 2025

وزڈن نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹیم کا اعلان کردیا، کون کونسے کھلاڑی شامل ہیں ؟ آپ بھی جانیں

لندن:وزڈن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ،ٹیم میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بناسکا ہے۔ ٹیسٹ چیمپین شپ کے دوران بہترین کارکردگی کےباوجود محمد رضوان اور بابر اعظم بھی ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔جن کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ان میں کپتان ولیم سن، روہت شرما، کورونا رتنے، لبوشین، اسٹیو اسمتھ، بین اسٹوکس، ریشبھ پنٹ، جیمی سن، روی چندر ایشون، پیٹ کمنز اور اسٹیورٹ براڈ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ چیمپئن کا فائنل بھارت اور نیوزی ہلینڈ کے درمیان 18 جون کو ساؤتھ ہمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ چیمپین شپ میں بھارت نے پہلی اور نیوزی لینڈ نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

FOLLOW US