Sunday January 19, 2025

حسن علی نے مین آف دی میچ ایوارڈ اپنی بیٹی کے نام کردیا، مزید کیا کہا ؟ آپ بھی جانیں

ہرارے: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنی بیٹی کے نام کردیا ہے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نیٹس میں کافی محنت کررہا ہوں ،باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر بھی کام جاری ہے،میں فرسٹ کلاس کا پورا سیزن سلو پچز پر کھیلا ہوں جس کے باعث مجھے اندازہ تھا کہ ان پچز پر کیسے باؤلنگ کی جاتی ہے۔ٹی 20 میچز میں ہم زیادہ بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکتے تھے اس لیے ضروری تھا کہ ٹیسٹ میچز میں کارکردگی کو مزید بہتر کیا جائے۔ برینڈن ٹیلر کے کیچ پر جشن منانے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ جس گیند پر ٹیلر آؤٹ ہوا اس سے ایک گیند پہلے ہی میں نعمان علی کو اسے آؤٹ کرنے کا کہا تھا۔

FOLLOW US