Wednesday May 15, 2024

فخر زمان نے اپنا ایک کنال کا پلاٹ مسجد کیلئے وقف کردیا

مردان : قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر فخر زمان نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ ماہ مقدس کے اس بابرکت مہینے میں فخرزمان نے راہ خدا میں اپنا ایک کنال کا پلاٹ وقف کر دیا ۔ 31 سالہ فخر زمان نے اپنے آبائی علاقے کاٹلنگ چیچاڑ میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر نے مسجد کیلئے اپنا ایک کنال کا پلاٹ بھی وقف کیا ہے۔ مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دعا کی۔

FOLLOW US